Views: 123
Faiz Ahmad Faiz: تمھیں ڈر ہے میں چھوڑ دوں گا تمھیں ( Written by Arslan)
تمھیں ڈر ہے میں چھوڑ دوں گا تمھیں
.یار تم اس ڈر کو چھوڑ کیوں نہیں دیتے
ہر وقت جدائی کے خیال لاتے ہو ذہن میں
.تم ان خیالوں سے رُخ موڑ کیوں نہیں لیتے
اور کیا کروں ایسا کے تمہیں یقین ہو جائے یار
.ہر کوئی جان کہنے والے جان نہیں لیتے
Faiz Ahmad Faiz
Faiz Ahmad Faiz: آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے
اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
بام مینا سے ماہتاب اترے
دست ساقی میں آفتاب آئے
ہر رگ خوں میں پھر چراغاں ہو
سامنے پھر وہ بے نقاب آئے
عمر کے ہر ورق پہ دل کی نظر
تیری مہر و وفا کے باب آئے
کر رہا تھا غم جہاں کا حساب
آج تم یاد بے حساب آئے
نہ گئی تیرے غم کی سرداری
دل میں یوں روز انقلاب آئے
جل اٹھے بزم غیر کے در و بام
جب بھی ہم خانماں خراب آئے
اس طرح اپنی خامشی گونجی
گویا ہر سمت سے جواب آئے
فیضؔ تھی راہ سر بسر منزل
ہم جہاں پہنچے کامیاب آئے
Faiz Ahmad Faiz
Faiz Ahmad Faiz: راز الفت چھپا کے دیکھ لیا
راز الفت چھپا کے دیکھ لیا
دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا
اور کیا دیکھنے کو باقی ہے
آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا
وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے
ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا
آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے
سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا
فیضؔ تکمیل غم بھی ہو نہ سکی
عشق کو آزما کے دیکھ لیا
Faiz Ahmad Faiz
Faiz Ahmad Faiz: گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
گلوں میں رنگ بھرے باد نوبہار چلے
چلے بھی آؤ کہ گلشن کا کاروبار چلے
قفس اداس ہے یارو صبا سے کچھ تو کہو
کہیں تو بہر خدا آج ذکر یار چلے
کبھی تو صبح ترے کنج لب سے ہو آغاز
کبھی تو شب سر کاکل سے مشکبار چلے
بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی
تمہارے نام پہ آئیں گے غم گسار چلے
جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شب ہجراں
ہمارے اشک تری عاقبت سنوار چلے
حضور یار ہوئی دفتر جنوں کی طلب
گرہ میں لے کے گریباں کا تار تار چلے
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں
جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
Faiz Ahmad Faiz
Also Visit: https://poetrypk.com/ahmad-faraz-biography/
Written & Publish By Arslan
1 Comment
Add a Comment