Views: 168
Attitude poetry: تیرے غرور کے معیار سے بہت بلند ہوں می
تیرے غرور کے معیار سے بہت بلند ہوں میں
تیری پسند کا کیا ذکر ،خود کوبہت پسند ہوں میں
Shamsur Rahman
Attitude poetry: زمانے میں آئے ہو تو جینے کا ہنر رکھنا
زمانے میں آئے ہو تو جینے کا ہنر رکھنا
دشمنوں سے کوئی خطرہ نہیں بس اپنوں پہ نظر رکھنا
shakeel rahman
Attitude poetry: علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں
وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
Jaun Eliya
Attitude poetry: وہ جو تہمت لگاتے ہیں مُجھ پَر
وہ جو تہمت لگاتے ہیں مُجھ پَر
میرے صبر کی مار کھائیں گے
Tahzeeb Haafi
Attitude poetry: جن نظروں سے نظر انداز کرتے ہو
جن نظروں سے نظر انداز کرتے ہو
انھی نظروں سے ڈھونڈتے رہ جاو گے
Ali zariyoon
Attitude poetry: خود سے ناراض ، زمانے سے خفا رہتے ہیں
خود سے ناراض ، زمانے سے خفا رہتے ہیں
جانے کیا سوچ کے ہم سب سے جدا رہتے ہیں
کس طرح آ کے بسے کوئی تری بستی میں
تیری بستی میں تو پتھر کے خدا رہتے ہیں
عمر گذری ہو اندھیروں کے نگر میں جن کی
وہ زمانے کے لیۓ بن کے دیا رہتے ہیں
دور ہیں مجھ سے بظاہر گو مرے سب اپنے
میرے دِل میں وہ مگر مثلِ دعا رہتے ہیں
میں نے مانا کہ مرے ساتھ نہیں ہیں لیکن
وہ مرے دل کی مگر بن کے صدا رہتے ہیں
ہم نے مانا کہ سزاوار نہیں اہلِ وفا
جانے کس جرم کی پاتے وہ سزا رہتے ہیں
ملک و ملت پہ جو مٹتے ہیں ،شہیدانِ وطن
جسم مٹنے پہ بھی زندہ وہ سدا رہتے ہیں
جن کو بچپن سے ہی اپنوں کی محبت نہ ملے
ان کے جیون میں ہمیشہ ہی خلا رہتے ہیں
ایک وہ ہیں کہ جفا جن کا ہے شیوہ عذراؔ
ایک ہم ہیں کہ جو پابندِ وفا رہتے ہیں
Ahmad Faraz
Also take a look at: https://poetrypk.com/attitude-best-all-time-poetry/
Written & Publish by Arslan: